Urdu Best Poetry

 آگ پر رشک سے میں چاک گریباں لوٹا خاک پر وقت خرام اس کا جو داماں لوٹا دل کو از بسکہ جو لاگ ابرائے خم دار سے تھی دم شمشیر کو میں دیکھ کے عریاں لوٹا حق بجانب ہے جو موسیّ کو نہ ہو تاب جمال تجھ کو نادیدہ دل گبر مسلماں لوٹا عید قرباں جو قریب آئی تو کچھ دل میں سمجھ پاون پر آکے مرے حاجب زنداں لوٹا مرغ بسلم کی طرح تڑپے ہزاروں دل زار ہنستے ہنستے جو کبھی وہ گل خنداں لوٹا میں نے آتش جو کیا نالہ در جاناں پر دونوں ہاتھوں سے جگر تھام کے درباں لوٹا
Urdu Best Poetry Urdu Best Poetry Reviewed by Chander Parmar on 3:46 AM Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.