Urdu Best Poetry

کوئی عشق میں مجھ سے افزوں نہ نکلا کبھی سامنے ہو کے مجنوں نہ نکلا بڑا شور سنتے تھے پہلو میں دل کا جو چیرا تو اک قطرہ خوں نہ نکلا بجا کہتے آئے ہیں ہیچ اس کو شاعر کمر کا کوئی ہم سے مضموں نہ نکلا ہوا کون سا روز روشن نہ کالا کب افسانہ زلف شب گوں نہ نکلا پہنچتا اسے مصرع تازہ و تر قد یار سا سرو موزوں نہ نکلا رہا سال ہا سال جنگل میں آتش مرے سامنے بید مجنوں نہ نکلا
Urdu Best Poetry Urdu Best Poetry Reviewed by Chander Parmar on 3:46 AM Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.